پنجاب اسمبلی تحلیل کی سمری پر گورنر دستخط کب کریں گے؟نئی خبر آ گئی

لاہور(سٹاف رپورٹر)گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے معاملے پر آئینی ماہرین سے مشاورت مکمل کر لی۔گورنر پنجاب آج رات وزیراعلیٰ پنجاب کی سمری پر دستخط کر دیں گے جس کے بعد اسمبلی آج رات ہی تحلیل ہوجائے گی۔
ُ’پاکستان ٹائم‘ کے مطابق گورنر بلیغ الرحمان کے دستخط کرنے کے بعد پنجاب اسمبلی آج رات تحلیل کیے جانے کا قوی امکان ہے،گورنر آج رات وزیر اعلیٰ پنجاب کی سمری پر دستخط کر دیں گے،جس کے بعد پنجاب اسمبلی آج رات ہی تحلیل ہو جائے گی۔دوسری جانب گورنر پنجاب کی اسمبلی کی تحلیل پر آئینی ماہرین سے مشاورت جاری ہے،ڈیڈ لاک کی صورت میں الیکشن کمیشن کا کردار اہم ہو گا جب کہ نگران وزیر اعلی کے تقرر کے لیے آئین کا آرٹیکل 224 اور 224 اے فعال ہو گئے ہیں۔گورنر وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کیلئے دونوں کو خط لکھیں گے،دونوں نگراں وزیر اعلیٰ کے لئے اپنے امیدواروں کے نام گورنر کو بھیجیں گے،تین دن میں اتفاق نہ ہوا تو معاملہ سپیکر اسمبلی کے پاس جائے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے گزشتہ رات اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر پنجاب کو ارسال کی تھی۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری وصول ہونے پر کہا تھا کہ تمام معاملات کو دیکھ کر اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ کریں گے،مجھے 2 دن میں اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ کرنا ہے اور سمری منظور ہوتے ہی اسمبلی تحلیل ہو جائے گی،وقت سے پہلے اسمبلی تحلیل کرنا جمہوریت پسند شخص کے لیے مشکل فیصلہ ہے، تمام معاملات کو دیکھ کر اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ کریں گے،سمری کا طریقہ قانون میں شامل ہے اور یہ آئینی عمل ہے اب یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ 90 دن میں انتخابات کروانا ہے، 90 دن میں رمضان بھی آ رہا ہے اور اگر رمضان سے پہلے انتخابات کروایا جائے تو وہ بہت جلد ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں