ڈاکٹر محمد الیاس ای این ٹی یونٹ 2 جنرل ہسپتال کے ایچ او ڈی مقرر

لاہور(ہیلتھ رپورٹر)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے گریڈ 19 کے ڈاکٹر محمد الیاس کو ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ ای این ٹی یونٹ 2 لاہور جنرل ہسپتال مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق ڈاکٹر محمد الیاس ناک،کان،گلہ کی بیماریوں کے علاج میں وسیع تجربہ کے حامل اور دور جدید کی میڈیکل ٹیکنالوجی سے بھی بخوبی آگاہ ہیں۔ڈاکٹر محمد الیاس نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنے شعبے کے مریضوں کے علاج معالجہ اور ان کی بہتر نگہداشت کے حوالے سے اپنی تمام تر صلاحتیں اور وسائل بروئے کار لائیں گے اور ای این ٹی وارڈ 2 کو مثالی بنانے کی انتھک کوشش کریں گے۔ان کی تعیناتی کے احکامات جاری کرتے ہوئے پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر محمد الیاس اپنے تجربے و علم سے نوجوان ڈاکٹرز کو مستفید ہونے کا موقع فراہم کریں گے اور ان کی ہینڈ اینڈ ٹریننگ میں بھی مدد کریں گے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں