کراچی میںملیریا اور ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

کراچی میںملیریا اور ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

کراچی (ہیلتھ رپورٹر)کراچی میں ملیریا اور ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی اور شہر قائد میں چوبیس گھنٹے میں ڈینگی کے 9 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد سندھ میں اکتوبر کے دوران ڈینگی کیسز کی تعداد 182 ہوگئی۔ بتایاگیا ہے کہ ضلع شرقی ، وسطی، ملیر اور کیماڑی میں ڈینگی کے 2، 2 مریض سامنے آگئے جبکہ کورنگی میں ایک کیس رپورٹ ہوا۔سندھ میں اکتوبر کے دوران ڈینگی کیسز کی تعداد 182 ہوگئی ،

یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات کی ایسی پیش گوئی کہ شہریوں کے پسینے چھوٹ جائیں

کراچی میں 112، حیدرآباد 61، لاڑکانہ 5، میر پور خاص 2 اور شہید بینظیر آباد میں 2 کیسز سامنے آئے جبکہ ملیریا کے کیسز کے حوالے سے کراچی میں 1231، حیدرآباد 228، میر پور خاص میں 48 لاڑکانہ 30، سکھر 25 جبکہ شہید بینظیر آباد میں 11 مریض سامنے آئے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں