لاہور( ہیلتھ رپورٹر)آشوب چشم کے بعد ڈینگی ایک بار پھر سراٹھانے لگا اور گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 145 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ سیکرٹری صحت علی جان خان نے پاکستا ن ٹائم کو بتایاکہ لاہور میں گزشتہ روز 47،راولپنڈی میں 70،ملتان میں 10،فیصل آباد میں 5،گوجرانوالہ میں 7،اٹک میں ڈینگی کے 2،جبکہ مظفرگڑھ، نارووال، چکوال اور خوشاب میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیاجبکہ صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے کل 94 مریض زیر علاج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:خطرناک وائرس ”نپاہ ”کا الرٹ جاری