بنگلہ دیش میں ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد 800 سے متجاوز

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک )بنگلہ دیش میں ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد 800 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 9 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
بنگلہ دیش کی وزارت صحت کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز نے ڈینگی کے بارے میں اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ رواں برس اب تک دو لاکھ 45 ہزار 602 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 800 سے زیادہ افراد جاں بحق جبکہ مجموعی طور پر 29 ہزار 447 سے زیادہ لوگ ڈینگی بخار سے ہلاک ہو چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 804 اموات ستمبر میں 211، اگست میں 342 اور جولائی میں 204 اموات شامل ہیں۔ستمبر میں اب تک ڈینگی کے 40,754 کیسز ریکارڈ کیے گئے،اگست میں 71,976 اور جولائی میں 43,854 کیسز سامنے آئے۔واضح رہے کہ جون سے ستمبر میں مون سون کا دورانیہ بنگلہ دیش میں ڈینگی بخار کا موسم ہے اور ڈینگی کے پھیلاو کے لحاظ سے اسے سب سے زیادہ خطرہ والا ملک سمجھا جاتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں