پمز ہسپتال میں نئی ایم آر آئی مشین لگا دی گئی

پمز ہسپتال میں نئی ایم آر آئی مشین لگا دی گئی

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال پمز میں نئی ایم آر آئی مشین لگا دی گئی۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق نئی ایم آر آئی مشین آج سے کام شروع کرے گی،اس حوالے سے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی ہیڈ ڈاکٹر عائشہ عیسانی نے کہا کہ ایم آر آئی مشین جرمنی سے منگوائی گئی ہے۔انکا کہنا تھا کہ ایم آر آئی مشین خراب ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا رہا ہے، واضح رہے کہ اسپتال کی ایم آر آئی مشین گزشتہ کئی سال سے خراب تھی۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں