پشاور(ہیلتھ رپورٹر) پاکستان میں چکن پاکس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کے پیش نظر خیبر اور چترال کے ہسپتالوں میں ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چترال کے علاقے مستوج اور خیبر کے علاقے تیراہ میں چکن پاکس کے متعدد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ہائی الرٹ کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔مشیرصحت کے پی کے کی جانب سے دونوں اضلاع میں ضروری ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، چکن پاکس ایک سے دوسرے فرد میں انتہائی تیزی سے منتقل ہو جاتی ہے، بالخصوص متاثرہ فرد کے کھانسنے اور چھینکنے سے، مرض کی پیچیدگیوں میں نمونیا، دماغ میں انفیکشن اور جِلد کے دانوں میں مواد بھر جانا شامل ہیں، عام طور پر چکن پاکس بچوں کو زیادہ متاثر کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 17 کیسز رپورٹ، تعداد 85 ہو گئی
Enter