شارجہ سے کراچی آنیوالے مسافر کو قرنطینہ مرکز منتقل کردیا گیا

شارجہ سے کراچی آنیوالے مسافر کو قرنطینہ مرکز منتقل کردیا گیا

کراچی(وقائع نگار)شارجہ سے کراچی آنے والے ایک اور مسافر کو منکی پاکس کی علامات کے شبہ میں قرنطینہ مرکز میں بھیج دیا گیا،دو روز قبل بھی کراچی ائیر پورٹ پہنچنے والے 3 افراد میں ممکنہ منکی پاکس وائرس کی تشخیص ہوئی تھی تاہم کل ان کے خون کے نمونے منفی آئے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کی سرویلینس ٹیم کی کراچی ائیرپورٹ پرکارروائی کے دوران شارجہ سے آنے والے ایک مسافر میں مشتبہ منکی پاکس کی علامات کی تشخیص ہوئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق مشتبہ مریض نزلہ، جسم درد اور کاندھے کمر تک خارش کا شکار ہے، جسے فوری طور پر محکمہ صحت کے متعدی امراض کے مرکز میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق مسافر کی عمر 27 سال ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 17 کیسز رپورٹ، تعداد 85 ہو گئی

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں