لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) رات 9 بجے کے بعد بسکٹ کھانا صحت کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔
کنگز کالج لندن کے محققین کی جانب سے 854 برطانوی شہریوں پر تحقیق کی گئی ، ان افراد سے دو سے چار دنوں تک کھائے جانے والے ہر بسکٹ کو ریکارڈ کرنے کا کہا گیا،بعد ازاں ان افراد کے خون میں موجود شوگر اور چکنائی کی مقدار کا جائزہ لیا۔وہ افراد جو رات 9 بجے کے بعد بسکٹ یا دیگر اسنیکس کھاتے تھے ان کے خون میں شوگر اور چکنائی کی مقدار ان افراد کی نسبت جو ایسا نہیں کرتے تھے سے زیادہ تھی۔
ڈاکٹر سارہ بیری کے مطابق تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ 9 بجے کے بعد غیر صحت بخش اسنیک کھانے کا عمل استحالہ کے نظام کو متاثر کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : گولڈن رین درخت سے تیار دوا سگریٹ نوشی ترک کرنے میں مددگار