روم (مانیٹرنگ ڈیسک) نئی سائنسی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ سخت ورزش رعشے کے مرض بڑھنے کی رفتار سست کر سکتی ہے۔
محققین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں ہونے والی دریافت رعشے کے مرض کے لیے ادویات کے بغیر علاج کی جانب راہیں ہموار کر سکتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ محققین نے ایسا میکنزم دریافت کیا ہے جس کا مشاہدہ پہلے نہیں کیا گیا، میکنزم کے تحت بیماری کے ابتدائی مراحل میں کی جانے والی ورزش کے دیرپا فائدہ مند اثرات ورزش چھوڑنے کے بعد بھی باقی رہ سکتے ہیں، مستقبل میں ادویات کے بغیر ایسے علاج کی وضاحت کی جاسکتی ہے جن کو ادویات کے ساتھ کیے جانے والے علاج کے ساتھ اپنایا جاسکتا ہے۔واضح رہے رعشے کا مرض الزائمرز کے بعد دنیا میں دوسرا سب سے عام اعصابی مرض ہے جو کئی سال تک اعصابی نظام کو نقصان پہنچانے کے بعد لاحق ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارتی ادویات کے استعمال سے 18امریکی اندھے،4مارے گئے