ڈاکٹروں نے زبان کے آپریشن کیلئے آنیوالے بچے کے ختنے کردیئے گئے

ڈاکٹروں نے زبان کے آپریشن کیلئے آنیوالے بچے کے ختنے کردیئے گئے

  نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش میں زبان کے آپریشن کے لیے آنے والے تین سالہ بچے کے ختنے کردیئے ، اس غلط آپریشن پر ہسپتال کا لائسنس منسوخ کردیاگیا۔  بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ چند روز قبل پیش آیا تھا، ختنے ہونے پر بچے کے گھر والوں نے پولیس کو شکایت درج کرائی۔ چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر بلبیر سنگھ نے کہا کہ ڈاکٹرز پر مشتمل ایک پینل ہسپتال پہنچا ہے اور انہوں نے مذکورہ ڈاکٹر سمیت تمام سٹاف کا بیان ریکارڈ کیا ہے، بچے کی فیملی کا بھی موقف لے لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ضروری کارروائی کی جارہی ہے اورہسپتال کی دستاویزات کو تحویل میں لے کر لائسنس بھی منسوخ کردیا گیا ۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں