ڈینگی پھر سر اٹھانے لگا، 28 مریض رپورٹ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا ابھی تھما نہیں تھا کہ ڈینگی نے سر اٹھانا شروع کردیا،ہفتے ہونے والی بارشوں کے بعد سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریض بڑھ گئے ہیں۔ لاہور میں ڈینگی کے 28 مریض سامنے آگئے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق لاہور میں گزشتہ ہفتے ہونے والی بارشوں کے بعد سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریض بڑھ گئے ہیں اور اس وقت 28 ڈینگی مریضوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔
دوسری جانب ڈینگی لاورا ختم کرنے کیلئے مختص ٹیموں کی کارکردگی رپورٹ پرڈپٹی کمشنرلاہور رافعہ حیدر نے افسران کی سرزنش کردی، انکا کہنا تھا کہ ڈینگی مریض بڑھ رہے ہیں لیکن ا?پ کو ڈینگی لاروا نہیں مل رہا، افسران اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔
رپورٹ کے مطابق ڈینگی لاروا کی برآمدگی پر14 مقدمات درج ہوئے، 1932 مقامات سے لاروا کو تلف کیا گیا، 2047 افراد کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں، 45 جگہوں پر فوگ اسپرے کیا گیا ہے اور یہ سلسلہ
ڈپٹی کمشنرلاہور رافعہ حیدر نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی کی رپورٹ بھجوائیں اور ہاٹ اسپاٹ ایریاز کے ساتھ ساتھ اوپن ایریاز، گھروں، کباڑخانوں، ٹائرز شاپس، قبرستانوں میں بھی اسپرے کریں، اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں