ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے سرکاری اسکول میں استاد کی طرف سے ملنے والی اٹھک بیٹھک کی سزا سے جماعت چہارم کے طالبعلم کی موت واقع ہو گئی۔
بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق جے پور کے ایک سرکاری سکول میں پڑھنے والے چوتھی کلاس کے 10 سالہ طالبعلم رودر نارائن کی موت ایسے وقت میں ہوئی جب استاد نے اسے مبینہ طور پر اٹھک بیٹھک کی سزا پر مجبور کیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 10 سالہ طالبعلم کلاس کے اوقات میں ساتھی طلبہ کیساتھ کھیل رہا تھا ٹیچر نے اسے سزا کے طور پر اٹھک بیٹھک کی سزا دی جس کے دوران وہ بیہوش ہو گیا اسے قریبی میڈیکل سینٹر لے جایا گیا تاہم وہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔پولیس اورسکول انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔