لاہور(کامرس ڈیسک) مرغی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی تاہم موسم میں معمولی تبدیلی کے ساتھ ہی فارمی انڈے ایک بار پھر مہنگے ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابقصوبائی دارلحکومت میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 15روپے کمی سے587روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت10روپے کمی سے405روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت2روپے اضافے سے247روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔
