کراچی (کامرس ڈیسک) پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا رجحان دیکھاگیا اور فی تولہ سونے کی قیمت میں 700روپے کا اضافہ ہوگیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہونیوالے تازہ اضافے کے بعد فی تولہ قیمت دو لاکھ پندرہ ہزا ر آٹھ سو روپے ہوگئی ، اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 600روپے کے اضافے سے ایک لاکھ پچاسی ہزار چودہ روپے کی سطح پر جاپہنچی۔
