سعودی عرب میں سونا سستا، پاکستان میں مہنگاہوگیا

سعودی عرب میں سونا سستا، پاکستان میں مہنگاہوگیا

اسلام آباد(کامرس ڈیسک) سعودی عرب میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی لیکن اس کے برعکس پاکستان میں سونا مہنگا ہوگیا۔ سعودی میڈیا کےمطابق 24 قیراط ایک گرام سونا کے نرخ مقامی مارکیٹ میں 243.65 ریال رہی،جبکہ 22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 223.34 ریال، 21 قیراط کی قیمت 213.19 ریال رہی۔گولڈ مارکیٹ میں18 قیراط ایک گرام کی قیمت 182.74 ریال اور 14 قیراط ایک گرام سونا 142.13 ریال میں دستیاب رہا۔ پاکستان میں صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونا ایک ہزاروپے فی تولہ مہنگا ہو گیا جس کے بعد نئی قیمت2لاکھ 15ہزار 100روپے ہو گئی جبکہ 10گرام سونا 858روپے اضافے سے ایک لاکھ 84ہزار 414روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں