کراچی (بزنس ڈیسک) سونا مزید مہنگاہوگیا اور ملک میں ایک دن کے اندر ہی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے اضافہ دیکھاگیا۔ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق تازہ اضافے کے بعدفی تولہ سونے کی نئی قیمت 2لاکھ 17 ہزار700 ہوگئی ہے جبکہ 10گرام سونا 1201 روپے مہنگا ہوکر 1 لاکھ 86 ہزار 643روپے کا ہوگیا ہے ، گزشتہ روز بھی سونا آٹھ سو روپے فی تولہ مہنگا ہواتھا۔
