مرغی کا گوشت مہنگااور انڈے سستے

مرغی کا گوشت مہنگااور انڈے سستے

لاہور(کامرس ڈیسک)لاہور، زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں سات روپیہ اضافہ ہوا ہے، مرغی کا گوشت مزید 10 روپے مہنگا ہو گیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق برائلر مرغی کی قیمت میں سات روپے اضافہ سے تھوک ریٹ 428 جبکہ پرچون ریٹ فی کلو 444 روپے ہو گیا ہے۔مرغی کے گوشت کی قیمت میں دس روپے اضافے سے فی کلو قیمت 644 روپے ہو گئی ہے۔انڈوں کی قیمت میں نمایاں 29 روپے کی کمی ہونے سے فی درجن انڈے 387 روپے کے ہو گئے ہیں۔واضح رہے گزشتہ روز زندہ مرغی کی تھوک قیمت 421 روپے اور پرچون 437 روپے فی کلو تھی_مرغی کا گوشت 634 روپے فی کلو فروخت ہوتا رہا جبکہ انڈوں کی قیمت گزشتہ روز 416 روپے فی درجن تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں