سونا بھی سستا ہوگیا

سونا بھی سستا ہوگیا

کراچی(بزنس ڈیسک) عالمی منڈی کے بعد ملک بھر میں سونا سستا ہوگیا ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کوقیمت میں 500روپے کمی کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ 19 ہزار 300 روپے کا ہو گیا، 10 گرام سونا بھی 429 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 88 ہزار 14 روپے کا ہو گیا ہے۔ادھرعالمی منڈی میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر کم ہو کر 2052 ڈالر فی اونس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں