ملک میں سونا مہنگا ہو گیا

ملک میں سونا مہنگا ہو گیا

کراچی (کامرس ڈیسک)جمعرات کو سونے کی قیمت میں کمی کے بعد آج بڑا اضافہ ہوگیا
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 19 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاو 1543 روپے اضافے سے ایک لاکھ 88 ہزار 443 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونا 19 ڈالر اضافے سے 2074 ڈالر فی اونس رہی۔یاد رہے جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی تھی ۔دوسری جانب نومبر کے دوران کریڈٹ کارڈزکے ذریعے خریداری کے رجحان میں سالانہ بنیادوں پر 27.3فیصد کااضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سیجاری کردہ اعدادوشمار کیمطابق نومبر میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 108 ارب روپے کی خریداری کی جو گزشتہ سال نومبر کے مقابلہ میں 27.3 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ سال نومبر میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 85 ارب روپے کی خریداری کی تھی۔اکتوبر کے مقابلہ میں نومبر میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں ماہانہ بنیادوں پر 2.9فیصد کا اضافہ کیا۔اکتوبر میں کریڈ ٹ کارڈز کے ذریعے صارفین نے 105 ارب روپے کی خریداری کی جو نومبر میں بڑھ کر 108 ارب روپیہوگئی۔واضح رہے کہ نومبر کے دوران نجی شعبے کو بینکوں کی جانب سے مجموعی طورپر فراہم کردہ قرضوں کا حجم 8191 ارب روپے ریکارڈکیاگیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں