اسلام آباد (کامرس ڈیسک)حکومت نے قیمتوں کے استحکام کیلئے پیاز کی برآمدات کو محدود اور سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور ا س سلسلے میںاقدامات کا آغاز کردیاگیا ہے۔ نگران حکومت کے ذرائع کے مطابق پیاز برآمد کرنے کی اجازت صرف ایڈوانس ادائیگی کی شرط پر ہوگی اور پیاز کی برآمد کے لیے کم از کم ایکسپورٹ پرائس مقرر کی گئی ہے جو 750 ڈالر فی میٹرک ٹن ہوگی یعنی اس قیمت سے کم پر پیاز برآمد کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ یہ نئی شرائط 29 فروری 2024 تک لاگو رہیں گی۔
