کراچی (کامرس ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹ میں ہفتے کے روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 500 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت ایک لاکھ 85 ہزار 614 روپے کی سطح پر آ گئی۔اس کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی رد و بدل کے 2550 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2186.21 روپے پر مستحکم ہے۔دوسری جانب بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر اضافے سے 2022 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی قیمت میں 150 روپے کی معمولی کمی ہوئی تھی۔