ملک بھر میں گندم کے بحران کا خدشہ، ترسیل بند

ملک بھر میں گندم کے بحران کا خدشہ، ترسیل بند

کراچی(وقائع نگار خصوصی)کراچی پورٹ ٹرسٹ اور پورٹ قاسم سے گندم کی ملک بھر میں ترسیل رْک گئی جس کے سبب ملک بھر میں گندم کے بحران اور آٹے کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔ ایکسل لوڈ نفاذ سے پہلیایک ٹرالر پر6ہزار بوری آتی تھی اب3ہزار300ا?ئیں گی، گندم کی ترسیل میں مہنگی ہونے سے ٹرانسپورٹیشن سے نرخ میں اضافہ ہوجائے گا۔ٹرالرز اور ٹرکوں کے کرائے میں اضافے سے گندم کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا، ایکسل لوڈ کے باعث خوردنی تیل، درا?مدی لوہا سمیت دیگراشیا کی ترسیل بھی رک گئی۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ ایکسل لوڈ پر عمل کے باعث ٹرکوں پرگندم لوڈ نہیں کی جارہی، گزشتہ 48گھنٹے سے کراچی کی دونوں بندرگاہوں سے گندم کا ایک ٹرک بھی روانہ نہ ہوسکا، دونوں بندرگاہوں پرگندم کےتینجہازوں سے گندم آف لوڈ کی جارہی ہے، ڈیڑھ لاکھ ٹن گندم ملک بھر میں ترسیل کی جانی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے امکانات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں