رواں سال ملک میں کاروں کی فروخت میں بڑی کمی

رواں سال ملک میں کاروں کی فروخت میں بڑی کمی

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)ملک میں کاروں کی فروخت میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر40 فیصدکی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے ستمبرتک کی مدت میں ملک میں کاروں کے 20983 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 40 فیصدکم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 35002 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ستمبر2023 میں ملک میں 8312 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 26 فیصدکم ہے، ستمبر2022 میں ملک میں 11288 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔اگست کے مقابلہ میں ستمبرمیں کاروں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر10 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اگست میں ملک میں 7579 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی جوستمبرمیں بڑھ کر8312 یونٹس ہوگئی۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاک سوزوکی کے 10946 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 16639 یونٹس کے مقابلہ میں 34 فیصدکم ہے۔پہلی سہ ماہی میں انڈس موٹرزکے 4511 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 8868 یونٹس کے مقابلہ میں 49 فیصدکم ہے۔مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ہونڈا اطلس کے 2510 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 5626 یونٹس کے مقابلہ میں 55 فیصدکم ہے۔اسی طرح ہونڈائی نشاط کے 2167 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 30 فیصدکم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ہونڈائی نشاط کے 3097 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں