کراچی (کامرس ڈیسک)کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار روپے کم ہوگئی۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار روپے کی بڑی کمی ہوگئی ہے۔24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ روپے ہوگئی ،جبکہ 22 قیراط سونا 1 لاکھ 83 ہزار 833 روپے فی تولہ فروخت ہونے لگا۔24 قیراط سونا 17 ہزار 100 روپے فی گرام اور 22 قیراط سونا 15 ہزار 700 روپے فی گرام فروخت ہونے لگا ہے۔ذرائع کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں مزید کمی متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:”کوشش کریں گے ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کریں“شاداب خان