”پے پال نے پاکستان آنا ہوا تو وہ 60 دنوں تک آ جائے گی“ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی

”پے پال نے پاکستان آنا ہوا تو وہ 60 دنوں تک آ جائے گی“ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی

اسلام آباد(وقائع نگار)نگران وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ اگر پے پال نے پاکستان ا?نا ہوا تو وہ 60 دنوں تک اجائے گی، وہ اس سلسلے میں بہت پرامید ہیں۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاکستانی فری لانسفرز کو رقم کی منتقلی میں پیش آنے والی مشکلات کے حوالے سے بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے پے پال کو ایک تجویز دی ہے جس کے تحت پاکستان میں فری لانسرز کیلئے دوسرے ملکوں سے رقوم کی منتقلی ممکن ہو جائے گی۔ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ موجودہ ملکی حالات رقوم کی منتقلی کے بین الاقوامی نیٹ ورک پے پال کے براہ راست پاکستان آنے کیلئے سازگار نہیں ہیں۔ تاہم وہ مصر کے ماڈل پر ایک تیسرے فریق کے ذریعے پے پال کو پاکستان لانے کیلئے بات چیت کر رہے ہیں۔نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ اس حوالے سے ایک بین الااقوامی نیٹ ورک سٹرائپ کے سنگاپور اور آئرلینڈ کے دفاتر سے بھی بات چیت چل رہی ہے۔ امید ہے کہ وہ بھی جلد پاکستان سے اپنی سروسز کا آغاز کر دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی فری لانسرز کے اکاونٹس سے ڈالرز نکلوانے کی حد میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ایک ہفتے کے اندر حتمی فیصلے کے بعد وہ اپنے اکاونٹس سے 50 سے 100 فیصد کے درمیان ایک مقررہ حد تک ڈالرز نکلوا سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں