لاہور(کامرس رپورٹر)دالوں کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک اور پی بی ایس کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2023 میں دالوں کی درآمدات پر 748.045 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو مالی سال 2022 کے مقابلہ میں 46 فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2022 میں دالوں کی درآمدات پر 512.95 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں دالوں کی درآمدات میں ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔جولائی میں دالوں کی درآمدات کا حجم 65.25 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 25.01 فیصد زیادہ ہے،گزشتہ سال جولائی میں دالوں کی درآمدات پر 52.19 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔جون کے مقابلہ میں جولائی میں دالوں کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 54 فیصدکی نمو ہوئی۔جون میں دالوں کی درآمدات پر 42.49 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو جولائی میں بڑھ کر 65.25 ملین ڈالر ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی قیمت میں تنزلی جاری