حکومت گاڑیوں پر نئے ٹیکسز نہ لگائے،پاک سوزوکی کمپنی کا مطالبہ

کراچی(کامرس رپورٹر)پاک سوزوکی کمپنی کی جانب سے گاڑیوں پر نئے ٹیکسز نہ لگانے کا مطالبہ کر دیا گیا۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق پاک سوزوکی موٹر کمپنی کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں کمپنی نے گاڑیوں پر نئے ٹیکسز نہ لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ پہلے ہی سے سوزوکی کار کمپنی نقصان میں چل رہی ہے،کمپنی کو پہلے کوارٹر میں 12 ارب 90 کروڑ روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ملک کے معاشی حالات کی وجہ سے کمپنی پروڈکشن پلانٹ کئی دن بند رکھتی ہے،کمپنی مکمل طور پر بند ہونے کے قریب پہنچ چکی ہے،حکومت آئندہ بجٹ میں کار وں پر انوائس ریٹ سے وود ہولڈنگ لگانا چاہتی ہے،جس سے کاریں بہت زیادہ مہنگی ہو جائیں گی،ابھی گاڑی خریدنے پر فائلرز کو دس ہزار سے پانچ لاکھ روپے تک وود ہولڈنگ ٹیکس دینا پڑتا ہے۔پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے حکومت سے موجودہ ٹیکسز میں کمی جبکہ نئے ٹیکس نا لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں