لاہور( سٹاف رپورٹر) ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ گیس مافیا کی جانب سے بلیک مارکیٹنگ جاری ہے ،گیس مافیا نے اوگرا کی جاری کردہ کم قیمت ماننے سے انکار کرتے ہوئے من مانے نرخوں پر فروخت جاری رکھی ہوئی ہے ۔
مزید پڑھیں:جون جولائی میں بارشیں ؟محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی
اپنے بیان میں انہوںنے بتایا کہ حکومت نے ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ کا نوٹس لے لیا ہے اور اوگرا اور ایف ائی اے نے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ اوگرا نے بلیک مارکیٹنگ کرنے والو ں کے لائسنس منسوخ اور دس لاکھ جرمانے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ آئندہ بجٹ میں ایل پی کوایل این جی کی طرز پر ریلیف دیا جائے تو ملک بھر میںسرکاری قیمت میں50 روپے فی کلو کمی ہو سکتی ہے۔
