لاہور: (ویب ڈیسک) عوام کی مشکلات میں دن بہ دن اضافہ، محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے ڈیزل اور پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر نان اے سی بسوں کے کرایوں میں 250 فیصد سے زائد اضافے کا پلان تیار کرلیا۔
لاہور میں نان اے سی بسوں کے کرایوں میں 250 فیصد سے زائد اضافےکا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ انٹر اور انٹرا سٹی نان اے سی بس سروس کے نئے کرایوں کا اطلاق 25 اپریل سے کیا جائے گا۔ دستاویزات کے مطابق مختلف شہروں کے درمیان چلنے والی بس کے کرایوں میں 265 فیصد اضافہ ہوگا، شہر کے اندر چلنے والی بسوں کے کرایوں میں 267 فیصد اضافہ ہوگا۔ 4 کلو میٹرتک سفر کا کرایہ 14 روپے ہے جو 33 روپے کے اضافے سے 47 روپے ہوگیا۔