سیاسی عدم استحکام، ایک ہفتے میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 288 روپے تک پہنچ گیا

کراچی: (بزنس رپورٹر) سیاسی غیر یقینی صورتحال کے باعث روپیہ شدید دباؤ میں دیکھا گیا۔ آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر ہونے پر بھی روپیہ پریشر کا شکار رہا۔ ایک ہفتے میں انٹر بینک ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 288 تک تک ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر کی بلند سطح 288 روپے اور 283.50 روپے کم سطح رہی۔ ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 86 پیسے مہنگا ہوا۔ ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 283.79 روپے سے بڑھ کر 284.65 روپے پر بند ہوا۔اسی طرح ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے 50 پیسے مہنگا ہوگیا۔ ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 287 روپے سے بڑھ کر 291 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا۔ ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے 295 روپے 50 پیسے کی بلند سطح قائم کر دی۔ ماہرین کے مطابق ڈالر مہنگا ہونے سے درآمدی خام مال مزید مہنگا ہوجائے گا، ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہونے سے مہنگائی کی رفتار مزید بڑھ جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں یورو 4 روپے مہنگا ہوکر 315 روپے پر پہنچ گیا۔ برطانوی پاونڈ 4 روپے مہنگا ہوکر 315 روپے پر پہنچ گیا۔ امارتی درہم 1.70 روپے مہنگا ہوکر 79.50 روپے ریکارڈ کیا گیا۔ ایک ہفتے میں سعودی ریال 70 پیسے مہنگا ہوکر 77 روپے پر پہنچ گیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے میں بیرونی قرض کی مد میں 3.60 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی گئی، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 4.23 ارب ڈالر سے کم ہوکر 4.20 ارب ڈالر رہ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں