مہنگائی سے ستائے عوام کے لئے بُری خبر آگئی

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) حکومت نے عوام کا جینا مشکل بنا دیا۔ چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے اضافہ ہوگیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق چینی کی ہول سیل فی کلو قیمت 5 روپے اضافے کے بعد 114 روپے ہوگئی ہے۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے کو ہول سیل بازار میں چینی کی فی کلو قیمت 109روپے تھی۔ ہول سیل میں فی کلو قیمت 5 روپے اضافے کے بعد ریٹیل بازار میں چینی کا بھاؤ 120 روپے کلو ہوگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں