سیاسی عدم استحکام: ڈالر ایک بار پھر قابو سے باہر، قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام اور آئی ایم ایف پیکج میں تاخیر کے باعث ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 96 پیسے مہنگا ہوگیا

انٹر بینک میں ڈالر پہلی بار 288 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 285.04 روپے پر بند ہوا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر کے باعث روپے پر دباؤ بڑھ گیا، سیاسی غیر یقینی صورتحال پر بھی روپے پر منی اثرات ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت کو بلند مہنگائی اور زرمبادلہ بحران سمیت کئی چیلنجز کا سامنا ہے جس کے باعث موجودہ سال معاشی شرح نمو صرف 0.6 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستانی معیشت سے متعلق جاری کردہ رپورٹ میں کیا گیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق میکرو اکنامک اور اسٹرکچرل اصلاحات کے ذریعے پاکستان باؤنس بیک کر سکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام آن ٹریک رہا تو مالی خسارے میں کمی متوقع ہے۔ رواں مالی سال اوسط مہنگائی دوگنا یعنی 27.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں