”ایک ہاتھ میں تسبیح اور دوسرے ہاتھ سے ۔۔۔۔“ساجد میر کا عمران خان کو پلے بوائے قرار دیتے ہوئے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان

لاہور(سٹاف رپورٹر) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان نے ”پلے بوائے“ کے خلاف مہم چلانے کااعلان کردیا، پلے بوائے نے نوجوان نسل کو اخلاق باختہ بنانے اور بدتہذیبی سکھانے کے سوا کچھ نہیں کیا،ایک ہاتھ میں تسبیح پکڑنے کا ڈرامہ اور دوسرے ہاتھ سے فون پر غیر اخلاقی گفتگو کرنے والے پلے بوائے کی حقیقت قوم جان چکی ہے،علماءخطبات جمعہ اور اپنی تقریروں میں پلے بوائے کی بد اخلاقیوں اور بدتہذیبی کو بے نقاب کریں اور پلے بوائے کے خلاف مہم چلائیں۔
اس امر کا اظہار مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ اور پی ڈی ایم کے نائب صدر سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات کاشف نواز رندھاوا کی طرف سے دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ پلے بوائے کے فتنے سے بہت جلد پاکستان کی جان چھوٹ جائے گی۔پلے بوائے نوجوان نسل کو گمراہ اور ملک کو تقسیم کرنا چاہتا ہے۔ملک کی دینی قوتیں اپنی روشن تہذیب اور اعلی اخلاقی روایات کی محافظ ہیں۔اسرائیلیوں اور بھارتیوں نے عمران خان کی فنڈنگ خاص ایجنڈے کے تحت کی تھی،عمران نیازی نے نوجوان نسل کو گمراہ کر کے مہذب معاشرے کو تباہ کیا ہے۔ہم تو پہلے دن سے کہہ رہے تھے کہ عمران ملک کیلئے بدنامی کا باعث ہے،عمران ملک کی سلامتی کو بھی کھیل سمجھ رہے تھے،

ان کا کہنا تھا کہ عمران کی نالائقی اور کرتوت کی وجہ سے کوئی حکمران ان سے ملنا گوارا نہیں کرتا تھا،اسرائیلیوں اور بھارتیوں نے عمران خان کی فنڈنگ خاص ایجنڈے کے تحت کی تھی،عمران نیازی نے نوجوان نسل کو گمراہ کرکے مہذب معاشرے کو تباہ کیا ہے۔پی ٹی آئی سے نوجوانوں کو گالیوں کے علاوہ کچھ نہیں ملا،عمران خان نے ہماری نسل کی اخلاقیات کو ختم کردیا ہے۔عمران خان ہر ایک کو چور کہتا ہے مگر پنجاب کو ایک ڈاکو کے حوالے کیا،پورے ملک میں متحد ہو کران کا مقابلہ کریں گے۔پاکستان کو بحران اور معاشی مشکلات کی طرف دھکیلا گیا،منصوبے کے تحت پاکستان کو دیوالیہ پن کی طرف دھکیلا گیا ہے۔دینی قوتیں دوبارہ عمران خان آنے کا موقع نہیں دیں گی.ظہرانے میں ایم این اے احسان الحق باجوہ،مولانا عبدالرشید حجازی،مولانا عبدالباسط شیخوپوری،ڈاکٹر عبدالغفور راشد،سید سبطین نقوی، حافظ معتصم الہی ظہیر،حافظ بابر فاروق رحیمی،کیپٹن (ر)امین وینس،حافظ معاز الرحمن بھٹی و دیگر نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں