لاہور(سٹاف رپورٹر )وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے نشتر ہسپتال کی چھت پر لاوارث لاشوں کی موجودگی کا نوٹس لے لیا۔
وزیر اعلی پنجاب نے نشتر ہسپتال ملتان کی چھت پر لاوارث لاشوں کی موجودگی پر نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کر لی۔چودھری پرویز الٰہی نے لاشوں کی موجودگی کے واقعے کی تحقیقات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار عملے کے خلاف کارروائی کی جائے۔نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ترجمان ڈاکٹر سجاد مسعود نے کہا کہ نشتر ہسپتال کی چھت پر لاوارث لاشوں کی تعداد 4 تھی۔قدرتی طور پر خشک کی گئی لاشیں طلبہ کی پڑھائی کے لیے ہوتی ہیں اور 4 سے 5 سال پرانی لاش طلبہ کو پڑھانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاشوں کے بارے میں پہلے سی پی او کو اطلاع دی گئی تھی۔
