پاکستان اورشمالی امریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)پاکستان اورشمالی امریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے، مالی سال کے پہلے دوماہ میں شمالی امریکا کوپاکستانی برآمدات میں 11.40 فیصدکی نمو جبکہ شمالی امریکا سے درآمدات میں 14.51 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں امریکا، کینیڈا اورشمالی امریکا کے دیگر ممالک کو پاکستانی برآمدات کا حجم 1.197 ارب ڈالرریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 11.40 فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں شمالی امریکا کے ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 1.074 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔اگست میں شمالی امریکا کوبرآمدات سے ملک کو665.85 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو جولائی میں 531.56 ملین ڈالر اور گزشتہ سال اگست میں 539.69 ملین ڈالر تھا۔مالی سال 2022 میں شمالی امریکا کوپاکستانی برآمدات کاحجم 7.203 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں شمالی امریکا سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر14.51 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔جولائی اور اگست میں شمالی امریکا سے درآمدات کا حجم 419.06 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 479.90 ملین ڈالرتھا۔اگست میں شمالی امریکا سے درآمدات پر235.22 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا،جوجولائی میں 183.84 ملین ڈالر اور گزشتہ سال اگست میں 228.03 ملین ڈالر تھا۔ مالی سال 2022 میں شمالی امریکا سے درآمدات پر3.340 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں