Facing a downward revision in its annual tax collection target, the Federal Board of Revenue (FBR) has proposed to the International Monetary Fund (IMF) a reduction in tax rates for the tobacco, real estate, construction, and beverage sectors for the next three months, The News reported on Friday

بجلی صارفین پر آئی ایم ایف نے بجلیاں گرا دیں

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف)کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات میں بجلی کے صارفین کے لیے قیمتوں میں کمی سے متعلق بجلی بلوں پر جی ایس ٹی ختم کرنے کی تجویز مسترد کر دی گئی۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں،آئی ایم ایف کے ساتھ توانائی شعبے میں گردشی قرض میں کمی کا معاملہ بھی مذاکرات کا حصہ ہے،آئی ایم ایف نے صنعتی اور زرعی شعبے کے لیے موسم سرما کے ریلیف پیکیج کو پورے مالی سال تک توسیع کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے جبکہ بجلی کے صارفین کے لیے قیمتوں میں کمی کے لیے بجلی بلوں پر جی ایس ٹی ختم کرنے کی تجویز بھی مسترد کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق رئیل سٹیٹ،پراپرٹی،بیورجز اور تمباکو سیکٹر کو ریلیف دینے کی تجویز ہے،اگلے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بھی ٹیکسز کا بوجھ کم کرنے کی تجویز بھی زیرغور ہے،آئی ایم ایف کی منظوری سے ان شعبوں پر ٹیکس کا بوجھ کم کیا جائے گا،ری ٹیل سمیت مختلف شعبوں سے 250 ارب روپے ٹیکس وصولی کا پلان ہے،تاجر دوست سکیم اور کمپلائنس رسک مینجمنٹ سمیت انتظامی اقدامات سے ٹیکس جمع ہو گا،تمام اقدامات کی حتمی منظوری آئی ایم ایف سے لی جائے گی۔آئی ایم ایف کو بتایا گیا کہ گردشی قرضے پر قابو پانے کیلئے کمرشل بینکوں سے 1250 ارب روپے قرض لیا جائے گا اور یہ قرضہ 10.8 فیصد شرح سود پر لیا جائے گا،جس پر معاہدہ طے پا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں