تاجر برادری کو پاکستان کا حقیقی سرمایہ بنانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے، ڈاکٹر مزمل ہاشمی

تاجر برادری کو پاکستان کا حقیقی سرمایہ بنانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے، ڈاکٹر مزمل ہاشمی

لاہور( وقائع نگار)پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ لاہور چیمبر آف کامرس ملک میں ایک ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ ملک بھر کی تاجر برادری کو ساتھ ملا کر جلد لائحہ عمل پیش کریں گے۔ مرکزی مسلم لیگ ملک کی تمام اکائیوں کو ساتھ لیکر چل رہی ہے۔ اس وقت ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے نپٹنے کے لیے تاجر برادری کا کا کردار انتہائی اہم ہے۔ ماضی کی حکومتیں تاجر برادری سے ریاست کے تعلق کو مضبوط بنانے میں ناکام رہی ہیں۔ مرکزی مسلم لیگ ملک کے تاجروں کو پاکستان کا حقیقی سرمایہ بنانے
میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے داروغہ والہ انڈسٹری اونر ایسوسی ایشن کے پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جہاں پر
آئند لاہور چیمبر آف کامرس کے ہونے والے الیکشن کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں مہمان خصوصی میاں انجم نثار (پیٹرن چیف پیاف) فہیم الرحمان سہگل (چیئرمین پیاف) ظفر محمود(ایس وی پی لاہور چیمبر ) عدنان بٹ (وی پی لاہور چیمبر ) ،سید نبیل ہاشمی (پاپام) شرکت کی اور آئندہ آنے لاہور چیمبر آف کامرس کے انتخابات میں لائحہ عمل دیا اور اس علاقے کی نمائندگی کے لیے رانا شعبان اختر کو انتخابی مہم میں شامل کیا۔ جس کی مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ساتھ چلنے اور کامیاب کروانے کی یقین دہانی کروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں