لاہور ( وقائع نگار) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو اور جنرل سیکرٹری لاہور ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے پہلے دھشت گردی اور بم دھماکے ہوتے تھے اب ٹیکس گردوں سے مقابلہ ہے قوم کا اور بجلی اور پیٹرول بموں سے عوام کو قتل کیا جارہا ہے۔ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ حکومتی نااہلی ہے۔ عوام پر بڑھتی ہوئی مہنگائی ناقابل برداشت ہوچکی ہے۔ حکومت اپنی عیاشیوں کو کم کرنے کی بجائے تمام تر بوجھ عوام پر ڈال رہی ہے۔ آئی ایم ایف ہرگز یہ نہیں کہتا کہ ممبران قومی اسمبلی کو ترقیاتی بجٹ کے نام پر 500 ارب دیں۔ یہی رقم مہنگائی کم کرنے لے لیے استعمال کی جائے۔بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے۔ بڑھتے ہوئے ٹیکسز کے باعث اس ملک سے انڈسٹری کا بھی خاتمہ ہورہا ہے جس کے باعث بے روزگاری مزید بڑھ رہی ہے۔ بجلی کے بلوں میں شامل غیر ضروری ٹیکسز کا خاتمہ کیا جائے۔ پٹرولیم مصنوعات پر 10 فیصد لیوی ٹیکس کم کیا جائے اور پٹرولیم مصنوعات کو سستا کیا جائے۔عوام پر عائد کیے جانے والے ظالمانہ ٹیکسز کا خاتمہ کیا جائے۔ مرکزی مسلم لیگ اس حوالے سے 5 جولائی نماز جمعہ کے بعد ملک گیر احتجاجی مظاہرے کرے گی۔الیکشن سے پہلے 300 یونٹ کا وعدہ کرنے والے آج 200 یونٹ پر قوم کو خون چوس رہے ہیں۔جب بھی اس ملک عوام کے حقوق کی بات ہوگی مرکزی مسلم لیگ اپنی عوام کے لیے سڑکوں پر موجود ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر لاہور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات حنظلہ عماد، مرکزی رہنما عمر عبداللہ، چوہدری عبد الرزاق سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ جنرل سیکرٹری لاہور ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورا ملک اس وقت مہنگائی کی آگ میں جل رہا ہے۔پورے ملک میں مایوسی کیفیت ہے۔اشرافیہ اس ملک کا خیال رکھنے کی بجائے مزید لوٹنے پر تلا ہے۔آئی ایم ایف کے کہنے پر بجٹ تیار ہماری سب سے بڑی بدقسمتی ہے۔ہم اپنی عوام کسی صورت تنہا نہیں چھوڑ سکتے ہمیں ائی ایم ایف کی غلامی سے نکل کر ملک کو اسلامی فلاحی ریاست کی طرف لیکر آنا ہوگا
