لاہور ہائیکورٹ، جسٹس شجاعت علی خان نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

لاہور ہائیکورٹ، جسٹس شجاعت علی خان نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

لاہور(سٹاف رپورٹر) جسٹس شجاعت علی خان نے لاہور ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے قائم مقام چیف جسٹس سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے علاوہ صوبائی وزرا نے بھی شرکت کی۔
لاہور ہائیکورٹ کےجج جسٹس علی باقر نجفی،جسٹس عالیہ نیلم،جسٹس عابد عزیز شیخ،جسٹس سید شہباز رضوی،جسٹس شہرام سرور بھی تقریب میں موجود تھے۔ حلف برداری تقریب میں لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر فرائض سرانجام دینے والے ججز نے بھی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں