قوم کے خون پسینے کی کمائی سے بجلی کی مد میں 2800 ارب روپے مفت ادا کیے جارہے ہیں، ڈاکٹر مزمل ہاشمی

قوم کے خون پسینے کی کمائی سے بجلی کی مد میں 2800 ارب روپے مفت ادا کیے جارہے ہیں، ڈاکٹر مزمل ہاشمی

لاہور( وقائع نگار)پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کے گھروں میں بجلی کے بل نہیں بلکہ موت کے پروانے جاری کیے جارہے ہیں۔ قوم کے خون پسینے کی کمائی سے بجلی کی مد میں 2800 ارب روپے مفت ادا کیے جارہے ہیں۔ آئی پی پیز کے نام پر ملکی معیشت کو داؤ پر لگایا گیا ہے۔ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے کرنے والوں کو کٹہرے میں لایا جائے۔ پنجاب،سندھ اور خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں بجلی اور گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں مختلف کارنر میٹنگز اور عوامی حلقوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
جنرل سیکرٹری لاہور ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کا مزید گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جنہوں نے الیکشن کے دنوں میں قوم کو 300 یونٹ تک بجلی فری دینے کے وعدے کیے تھے وہ ڈھونڈنے سے بھی نظر نہیں آرہے ہیں۔ ملک اور قوم کے ساتھ گزشتہ 76 سالوں جاری کھلواڑ کو بند کرنے کے لیے مرکزی مسلم لیگ میدان میں آئی ہے۔ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اگر بجلی کی قیمتوں میں کمی اور لوڈ شیڈنگ کو ختم نہیں کرسکتے تو اقتدار کے مزے لینا چھوڑ دو۔ بجلی کی سپلائی دینے والی کمپنیاں ایک مافیا بن چکی ہے جس کی پشت پناہی اقتدار پر براجمان کررہے ہیں۔

جاری کردہ
میڈیا کوآرڈینیٹر
پاکستان مرکزی مسلم لیگ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں