لاہور (وقائع نگار) پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے میڈیا سیکرٹری وقار احمد اور میڈیا کوآرڈینیٹر عبدالحنان کی جانب سے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے نو منتخب اراکین کو خصوصی مبارکباد پیش کی گئی۔ جبکہ 92 نیوز کے ایڈیٹر ارشاد احمد عارف کو
کونسل آف نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای) کا صدر منتخب ہونے پر گلدستہ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ کے وفد کی جانب سے روزنامہ 92 نیوز کے ایڈیٹر ارشاد احمد عارف سے ملاقات کی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے نو منتخب اراکین ملک میں اخبارات اور صحافت کے شعبے کی ترقی کے لیے کاوشیں کریں گے، ملک میں جمہوری اقدار اور اخلاقیات کے فروغ کے لیے میڈیا مثبت کردار ادا کرے گا،آزاد صحافت ملکی ترقی، جمہوریت اور احتساب کیلئے ناگزیر ہے
