اسلام آباد(وقائع نگار) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ننے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان علماءکونسل ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے حادثے میں جاںبحق ہونے پر ایران کی قیادت ، عوام ، علماءسے افسوس کا اظہار کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی امت مسلمہ کی وحدت اور اتحاد کے داعی تھے۔ عالم اسلام ایک عظیم رہنما سے محروم ہوا ہے ، پاکستان ایک عظیم دوست سے محروم ہوا ہے۔محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ایرانی صدر اور ایرانی وزیر خارجہ نے ہمیشہ فلسطین اور کشمیر کے مسئلے پر ہمیشہ پاکستان ، کشمیریوں اور فلسطینیوں کے مو?قف کی بھرپور تائید ہو حمایت کی۔ ان کا اور ان کے ساتھیوں کا جاںبحق ہوناپوری امت مسلمہ کیلئے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ ماہ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان سے پاک ایران تعلقات میں بہتری اور مستقبل میں تعلقات کی مضبوطی کا عزم پایا گیا تھا۔ ان کا اور ان کے ساتھیوں کا جاںبحق ہوناپوری امت مسلمہ کیلئے ا
