لاہور( وقائع نگار) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری پروفیسر سیف اللہ خالد نے کہا کہ گرمی کی شدید لہر پیدا ہوتی جا رہی ہے اور درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کرنے کا امکان ہے ان حالات میں مرکزی مسلم لیگ ملک بھر میں بالخصوص جہاں ہیٹ اسٹروک کے امکانات زیادہ ہیں وہاں ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے حوالے سے آگہی کیمپ لگانے جارہی ہے اور اس مہم کا باقاعدہ آغاز لاہور، حیدر آباد سندھ سے کردیا گیا ہے ۔ان کیمپوں میں شہریوں کو ٹھنڈے مشروبات پلائے جائیں گے ۔ اور شہریوں کو بتایا جائے کہ وہ ہیٹ سٹروک سے کیسے بچ سکتے ہیں ،شہریوں کو آگاہی دی جائے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں، باہر نکلتے وقت سر کو ڈھانپ کر رکھیں اور ٹھنڈے مشروبات کا زیادہ استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور شہریوں کی خدمت کے لیے جو بھی ممکن ہوگا پاکستان مرکزی مسلم لیگ اس کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی ۔
