ہمارے 40ایم پی ایز توڑے جا چکے ہیں،رہنما پی ٹی آئی شیرافضل مروت

ہمارے 40ایم پی ایز توڑے جا چکے ہیں،رہنما پی ٹی آئی شیرافضل مروت

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) سنی اتحاد کونسل (پی ٹی آئی ) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ ابھی تک لگ بھگ ہمارے 40ایم پی ایز توڑے جا چکے ہیں۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق شیر افضل مروت نے کہا کہ ہمارے اراکین کو توڑا جارہا ہے، ہمیں 15دن پہلے ہی فارورڈ بلاک کا علم ہوا تھا۔ یہ ان کے جمہوری اقدار اور اخلاقی اقدار ہے۔انکا کہنا تھاکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی جانب سے کسی ا?فر کی مجھے علم نہیں ، اس وقت پنجاب میں ہمیں تنظیمی بحران کا سامنا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن پی ٹی ا?ئی کے ایم پی ایز کو توڑ رہی ہے، 40 ایم پی ایز کو توڑا جا چکا ہے جبکہ مزید اراکین کیساتھ رابطہ کیا جارہا ہے۔شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پنجاب کے معاملات کا سابق چیئرمین پی ٹی ا?ئی کو ادارک ہے، یہ تحریک انصاف کو مزید کمزور کرنے کی کوشش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں