مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بینر جی گر کرزخمی،ہسپتال منتقل

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بینر جی گر کرزخمی،ہسپتال منتقل

کولکتہ(فارن ڈیسک)بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بینر جی اپنے ہی گھر میں گر کر زخمی ہوگئی ہیں جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گرنے سے انہیں ماتھے اور جسم کے دیگر حصوں پر چوٹیں آئیں۔ڈاکٹرز کے مطابق مغربی بنگال کی وزیراعلی کے ماتھے پرآنے والے زخم پر ٹانکے لگائے گئے اور دیگر طبی امداد فراہم کی گئی۔ ممتا بینر جی کو مانٹرینگ کے بعد حالت بہتر ہونے پر گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں