لاہور (وقائع نگار ) موٹروے پولیس کا لاہور کے نجی میڈیکل کالج میں روڈ سیفٹی سیشن کا انعقاد ،ڈی آئی جی سید فرید علی، ایس ایس پی غلام قادر سندھو کی سیمینار میں خصوصی شرکت۔

ترجمان موٹر وے کے مطابق نجی میڈیکل کالج میں روڈ سیفٹی سیشن میں روڈ سیفٹی کے اصولوں پر روشنی ڈالی گئی۔ ڈی آئی جی سید فریدنے طلبہ و طالبات سے اپنے خطاب میں کہا کہ موٹروے پر چلنے والی مسافر بس میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ٹریکر سسٹم انسٹال کر دیا گیاہے ۔

موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر شکایت درج ہونے فوری ایکشن لیا جاتا ہے،موٹروے پولیس کی اولین ترجیح موٹرویز اور قومی شاہراہ پر حادثات پر قابو پانا ہے۔

روڈ سیفٹی سیمینار کا مقصد طلبا و طالبات میں ٹریفک قوانین کی آگاہی دینا ہے،دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال جانی نقصان کا سبب بنتا ہے اس لیے اس سے اجتناب ضروری ہے ،موٹروے پولیس ہمہ وقت آپکی مدد اور آگاہی کے لیے موجود ہے۔

ترجمان موٹر وے کے مطابق سیشن میں طلبا و طالبات کو دفاعی ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین بارے روشناس کروایا گیا،سیمینار میں “Dare to Care” کے موضوع پر لیکچر دیا گیا، موٹروے پولیس کی جانب سے روڈ سیفٹی سٹال کا لگایا گیا ، طلبا میں گفٹ بیگز تقسیم کیے گئے ۔
