اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کے بیٹے احتساب عدالت میں پیش ہو گئے ،3ریفرنسز میں الگ الگ حاضری ۔
نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت نے حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ معطل کر دیے ۔کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں حسین نواز نے کہا کہ 12اکتوبر 1999سے سیاسی انتقام کا سلسلہ شروع ہوا ،مجھے 14ماہ بغیر کسی کیس کے جیل میں رکھا گیا ،جلا وطن بھی کیا گیا ،میرا اور حسن نواز کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے ،اقتدار اللہ کی دین ہے ،نواز شریف نے مریم نواز کو اہل دیکھ کر ذمہ داری ڈالی ،مریم نواز قوم کو مایوس نہیں کریں گی ۔صحافی کے سوال کہ کیا عمران خان کو شفاف ٹرائل کا حق ملنا چاہیے ، حسین نواز نے جواب دیا کہ شفاف ٹرائل ہر کسی کا حق ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں پر سماعت،پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا