mohd bashir

2وزرائے اعظم سمیت کئی شخصیات کو سزا سنانے والےنیب کے جج محمد بشیر ریٹائر ہو گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 2وزرائے اعظم سمیت کئی شخصیات کو سزا سنانے والے نیب کے جج محمد بشیر ریٹائر ہو گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق محمد بشیر 13 مارچ 2012 کو احتساب عدالت کے جج مقرر ہوئے،12 سال تک احتساب عدالت کے جج کے طور پر فرائض انجام دینے کے بعد ریٹائر ہوئے۔ جج محمد بشیر نے دو سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور عمران خان اور مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو بھی سزائیں سنائیں، سابق وزرائے اعظم شاہد خاقان عباسی ، راجا پرویز اشرف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف کیسز بھی سنے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کیخلاف کیسز بھی ان کی عدالت میںزیر سماعت رہے۔ جج محمد بشیر نے بانی تحریک انصاف عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنانے کے بعد میڈیکل پر رخصت لے لی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : پانامہ ریفرنسز کے اشتہاریوں کی عدالت میں پیشی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں