چارسدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی ایمل ولی خان سے ملاقات ،والدہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔
نجی ٹی وی کے مطا بق وزیراعظم شہباز شریف عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر ایمل ولی خان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیلئے چارسدہ گئے ، اسحاق ڈار ،خواجہ آصف،امیر مقام اور غلام احمد بلور بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔شہباز شریف نے مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی کی اور بلندی درجات کی دعا کی ۔
